use left or right arrow keys to navigate the tab,
Page First page Last page More pages Next page Previous page
Press Enter or Space to expand or collapse and use down arrow to navigate to the tab content
Click to read more about this recipe
Includes
Your webbrowser is outdated and no longer supported by Microsoft Windows. Please update to a newer browser by downloading one of these free alternatives.

استعمال کی شرائط

آخری تجدید 17 ستمبر 2024۔

اس ویب سائٹ تک رسائی اور اس کا استعمال، استعمال کی درج ذیل شرائط ("شرائط") کے ساتھ مشروط ہے۔ جب آپ استعمال کی یہ شرائط پڑھیں تو برائے مہربانی یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ اپفیلڈ یوروپ بی وی (Flora Food Global Principal B.V.) اور اپفیلڈ کی ملکیت والی یا اس کے ذریعہ کنٹرول کی جانے والی تمام دیگر ویب سائٹوں کے علاوہ اپفیلڈ گروپ کی تمام دیگر کمپنیوں ("اپفیلڈ") پر لاگو ہوتی ہیں۔ 

ہماری ویب سائٹوں کا استعمال کر کے، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں اور ان کی تعمیل کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ ہماری ویب سائٹوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ اپفیلڈ کسی بھی وقت کلی یا جزوی طور پر ہماری ویب سائٹوں کو بند یا موقوف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

  • قابل قبول استعمال

     

    استعمال کنندگان (بصورت دیگر جن کا حوالہ ذیل میں "آپ" کے طور پر دیا گیا ہے) اس ویب سائٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں اور، جہاں ممکن ہو، اس میں مواد شامل کر سکتے ہیں (جیسے نظر ثانیاں، پوسٹ یا دیگر ملٹی میڈیا مواد)، تاہم اس طرح کا استعمال اور/یا تعاون کسی صورت غیر قانونی یا جارحانہ نہیں ہونا چاہیے۔ خاص طور پر، استعمال کنندگان کے لیے درج ذیل چیزیں ممنوع ہیں:

    • کسی دیگر فرد کی رازداری کے حق کی خلاف ورزی کرنا؛
    • کسی حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرنا؛
    • کوئی ایسا بیان دینا جو ہتک آمیز، باعث رسوائی، بہتان آمیز، فحش ہو یا امکانی طور پر جارحیت کا باعث بننے والا ہو یا بصورت دیگر غیر قانونی ہو؛
    • دانستہ طور پر وائرسیز، ٹروجنز، وارمز، لوجک بمز یا ایسے دیگر مواد متعارف کراتے ہوئے ویب سائٹ کا غلط استعمال کرنا جو ضرر رساں ہوں یا ٹیکنالوجی کے لحاظ سے نقصان دہ ہوں یا جو بصورت دیگر ہماری ویب سائٹوں کی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہوں۔
    • کسی بھی روبوٹ، سپائڈر، اسکریپر یا کسی اور خودکار طریق کے ذریعہ ہماری ویب سائٹوں کا کوئی بھی حصہ فریم یا نقل کرنا۔

    اپفیلڈ کسی بھی ویب سائٹ سے ایسا کوئی بھی مواد فوری طور پر ہٹا سکتی ہے جسے وہ، اپنی صوابدید کے مطابق، شرائط کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور/یا آپ کے استعمال کو موقوف کر سکتی ہے۔

  • املاک دانش

     

    تمام حقوق املاک دانش، بشمول کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارکس، اپفیلڈ کے ذریعہ یا اس کی طرف سے ہماری ویب سائٹوں پر شائع کیے جانے والے کوئی بھی یا تمام مواد، اپفیلڈ یا اس کے لائسنس مہیاکنندگان کی ملکیت ہیں۔

    سوائے اس کے کہ بصورت دیگر نشاندہی کی گئی ہو، استعمال کنندگان قانونی و ذاتی حوالہ کے لیے ویب سائٹ کے اقتباسات (یعنی غیر تجارتی) کی باز تخلیق کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ صحیح سالم رہیں اور تمام حقوق املاک دانش کا احترام کریں، بشمول کاپی رائٹ کی کسی بھی ایسی نوٹس کے جو اس قسم کے مواد (مثلا © Flora FG) میں ظاہر ہو سکتی ہے۔

    تیسرے فریقوں کا مواد جو ہماری ویب سائٹوں پر ظاہر ہو سکتا ہے پورے طور پر اس فرد کی ذمہ داری ہے جو اسے دستیاب کرا رہا ہے۔ اپفیلڈ وقتاً فوقتاً مواد کی نظرثانی کر سکتی ہے اور تیسرے فریق کے ایسے مواد کو ہٹا سکتی ہے یا ظاہر کرنے سے انکار کر سکتی ہے جس کے بارے میں ہم معقول طور پر سمجھتے ہیں کہ وہ تیسرے فریقوں کے حقوق املاک دانش، دیگر قابل اطلاق قانون یا اپفیلڈ کی پالیسیوں کے خلاف ہے لیکن اپفیلڈ کسی تیسرے فریق کے مواد کے لیے جوابدہ نہیں ہوگی۔

  • مصنوعات کی دستیابی

     

    ہماری ویب سائٹ پر کسی بھی پروڈکٹ یا سروس کا حوالہ اس پروڈکٹ یا سروس کے فروخت یا فراہم کرنے کی پیش کش کے ہم معنی نہیں ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ پروڈکٹ یا سروس تمام ممالک میں دستیاب ہے اور نہ ہی یہ مطلب ہے کہ نام، بیان یا تصریح، دعوے یا اس پروڈکٹ یا سروس کی برانڈنگ بالکل ویسی ہی ہوگی جیسی کہ ویب سائٹ پر شامل کی گئی ہے۔ کسی بھی مخصوص پروڈکٹ یا سروس کی دستیابی یا موزونیت سے متعلق مخصوص صلاح مقامی اپفیلڈ کمپنی یا متعلقہ ڈسٹری بیوٹر سے طلب کی جانی چاہیے۔

  • مواد؛ براءت نامے

     

    ہماری ویب سائٹیں، بشمول تمام مواد، فنکشنز اور معلومات ویسے ہی فراہم کی جاتی ہیں "جیسے ہے" اور "جیسے دستیاب ہے"۔ آپ اپنے جوکھم پر ہماری ویب سائٹیں استعمال کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات نیک نیتی کے ساتھ شامل کی گئی ہیں لیکن یہ صرف عمومی معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں۔ اس پر کسی مخصوص مقصد کے لیے بھروسہ نہیں کیا جانا چاہيے اور اس کی دستیابی، تحفظ، درستگی یا مکملیت یا اس کی مصنوعات یا سروسیز سے متعلق اپفیلڈ کی طرف سے کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔

    ہماری ویب سائٹوں یا ان کے مواد یا ان سے جڑی ہوئی کسی ویب سائٹ تک رسائی یا ان کے استعمال کے نتیجہ میں ہونے والے کسی اتلاف، نقصان یا خرچ کے لیے، بشمول، بلا کسی تحدید کے، براہ راست، حادثاتی طور پر، آمدنی یا منافع کے کسی نقصان، یا نتیجہ جاتی اتلاف یا نقصان کے، نہ ہی اپفیلڈ اور نہ ہی کوئی افسران، ملازمین یا ایجنٹ کسی قسم کی ضمانت دیں گے اور نہ ہی جوابدہ ہوں گے (سوائے اس حد تک کہ اس طرح کا استثناء قابل اطلاق قانون کے تحت محدود ہو)۔ آپ کے لیے واحد اور خصوصی حل، ویب سائٹ کا استعمال موقوف کر دینا ہے۔

  • وضاحتیں

     

    اپفیلڈ کی پالیسی ہے کہ پروڈکٹ یا سروس میں اصلاحات کے لیے کوئی بن مانگی تجاویز، نئے پروڈکٹ یا سروس سے متعلق خیالات یا مارکیٹنگ سے متعلق خیالات اپفیلڈ کے باہر سے قبول نہ کیے جائیں۔ کوئی بھی بن مانگی تجاویز یا معلومات جو آپ ہمیں بھیجتے ہیں، بشمول نسخۂ ترکیب، غیر مالکانہ اور غیر رازدارانہ سمجھی جائیں گی اور وہ بلا معاوضہ اپفیلڈ کی املاک بن جائیں گی، جو ہماری غیر محدود صوابدید کے مطابق خصوصی استعمال کے لیے ہوں گی۔

    جب آپ کوئی مواد اپلوڈ یا بصورت دیگر پیش کرتے ہیں تو آپ بتا رہے ہیں کہ آپ اس کے تمام حقوق، ملکیت اور اس طرح کے مواد میں پائے جانے والے مفاد کے مالک ہیں اور اسے ویب سائٹ پر پیش کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ آپ جو بھی نظر ثانیاں، تبصرے، پوسٹنگس یا ملٹی میڈیا مواد پیش کرتے ہیں ان کے بارے میں آپ اتفاق کرتے ہیں کہ اپفیلڈ ان کے ضمن میں رازداری نہیں برتے گا اور آپ اپفیلڈ کو اس مواد کے استعمال کے لیے ایک رائلٹیفری، پوری طرح ادائیگی کیا ہوا، ابدی، عالمی پیمانہ کا لائسنس دے رہے ہیں (جس میں اس کا انکشاف کرنا، باز تخلیق کرنا، منتقل کرنا، شائع کرنا یا کسی بھی میڈیا میں براڈکاسٹ کرنا شامل ہے) جسے آپ اپفیلڈ یا اس کے کاروباری اداروں سے متعلق مقاصد کے لیے فراہم کرتے ہیں۔

  • ان شرائط میں کی جانے والی ترمیمات

     

    اپفیلڈ ہماری ویب سائٹوں میں کسی بھی وقت جب اپفیلڈ اسے موزوں سمجھتی ہو بلا کسی پیشگی نوٹس کے کوئی بھی تبدیلیاں یا اصلاحات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ہم اس صفحہ پر ان شرائط میں کی جانے والی ترمیمات کی نوٹس پوسٹ کریں گے اور وہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی سوائے اس کے کہ بصورت دیگر نشاندہی کی گئی ہو۔ استعمال کنندگان کو چاہیے کہ استعمال کی ان شرائط اور اس طرح کی ترمیمات دیکھنے کے لیے گاہے بگاہے اس صفحہ کی طرف رجوع کریں۔ اگر آپ ان ترمیم شدہ شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ کو اپنا استعمال موقوف کر دینا چاہیے۔

  • لنکنگ

     

    پوری ویب سائٹ میں مختلف مقامات پر آپ کو اپفیلڈ سے باہر کی ایسی دیگر انٹرنیٹ ویب سائٹوں کے خودکار لنک پیش کیے جا سکتے ہیں جو اس ویب سائٹ کے کسی مخصوص پہلو سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ اس سے یہ اشارہ نہیں ملتا ہے کہ اپفیلڈ یا ذیلی ادارے ان دیگر ویب سائٹوں یا ان کے مالکان میں سے کسی کے ساتھ ضروری طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

    نہ ہی اپفیلڈ اور نہ ہی اس کے افسران، ڈائریکٹرز، ملازمین اور ایجنٹس ان دیگر ویب سائٹوں یا ان میں شامل کسی معلومات کے لیے کسی بھی طرح کی ذمہ داری یا جوابدہی رکھتے ہیں، جن میں سے کوئی بھی اپفیلڈ کے کنٹرول کے ماتحت نہیں ہے، یا اس میں سے کسی کی بھی اس کے ذریعہ تصدیق یا توثیق نہیں کی گئی ہے۔

    آپ کو ان دیگر ویب سائٹوں میں داخل ہونے یا ان کا استعمال کرنے سے پہلے استعمال کی شرائط و ضوابط اور رازداری کی پالیسیوں کی پڑتال کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

    استعمال کنندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویب سائٹ کے ساتھ یا کسی دیگر طریقہ سے ایسا لنک قائم نہ کریں جس سے کسی قسم کا ربط، منظوری یا اپفیلڈ کی طرف سے توثیق کا پتہ چلتا ہو جب کہ ان میں سے کسی کا بھی وجود نہ ہو یا دوسری صورت میں اپفیلڈ کو نقصان پہنچائے یا اس کی ساکھ سے فائدہ اٹھائے۔

  • قابل اطلاق قانون؛ تحفظ

     



    ہماری ویب سائٹوں تک دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان تمام جگہوں میں سے ہر ایک میں ایسے قوانین پائے جاتے ہیں جو مملکت متحدہ کے قوانین سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ ویب سائٹوں تک رسائی حاصل کر کے استعمال کنندہ اور اپفیلڈ دونوں اتفاق کرتے ہیں کہ انگلینڈ اور ویلز کے قوانین ان تمام امور پر لاگو ہوں گے جو ان شرائط کے استعمال اور ہماری ویب سائٹوں کے مواد سے یا ان کے ضمن میں سامنے آئے ہوں، سوائے اس کے کہ اپفیلڈ صراحت کر دے کہ ویب سائٹ کے مخصوص عناصر پر دوسرے ملک کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ آپ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں سوائے اس کے کہ ہم بصورت دیگر صراحت کریں کہ انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کو اس قسم کے امور میں غیر مخصوص عملداری حاصل ہوگی۔

    اگر ان شرائط کی کوئی شق غیر قانونی تصور کی جائے یا استعمال کی جگہ میں ناقابل نفاذ ہو تو اسے لاگو کرنے کے لیے حسب ضرورت ترمیم شدہ تصور کیا جائے گا یا بصورت دیگر شرائط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور یہ کسی دیگر شرط کے نفاذ کو متاثر نہیں کرے گی۔

    اپفیلڈ نفاذ قانون کے حکام یا عدالت کے اس حکم کے ضمن میں مکمل تعاون کا حق محفوظ رکھتی ہے جو اپفیلڈ کو کسی ایسے شخص کی شناخت کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کرتا یا ہدایت دیتا ہو جس نے کوئی ایسا مواد پوسٹ کیا ہو جو (معقول یا غیر معقول طور پر) ان شرائط یا قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرنے والا سمجھا یا مانا جاتا ہو۔

  • ڈیٹا کا تحفظ

    اپفیلڈ کی رازداری کی پالیسی (https://florafoodgroup.com/privacynotice) اور کوکی کی پالیسی (https://florafoodgroup.com/cookienotice) کسی بھی اور ان تمام ذاتی ڈیٹا اور/یا کوکیز پر لاگو ہوتی ہے جنہیں اس ویب سائٹ پر یا اس کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

  • ہم سے رابطہ کریں

     

    اگر استعمال کی ان شرائط سے متعلق آپ کے کوئی سوالات یا تبصرے ہوں تو برائے مہربانی انہیں https://florafoodgroup.com/contact/ پر ارسال کریں۔